اردو

urdu

ETV Bharat / state

Caste Census مسلمان اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں - کاسٹ سینسس کے اعداد و شمار

ملک بھر میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے کاسٹ سینسس کے متعلق بحث چلی ہے، اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے اس کی حمایت کی جاتی ہے تو بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے شدید مخالفت کی جارہی ہے. Scholar and Activist Mufti Uzair while referring to caste census urges Muslims to fight for their rights

مسلمان اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں
مسلمان اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 4:24 PM IST

مسلمان اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں

بنگلور: ملک بھر میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے کاسٹ سینسس کے متعلق بحث چلی ہے، اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے اس کی حمایت کی جاتی ہے تو بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے شدید مخالفت کی جارہی ہے. کاسٹ سینسس کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالنے و اس کے فوائد سے متعلق مولانا مفتی عذیر احمد نے ای ٹی وی بھات سے خصوصی بات کی. مفتی عذیر نے بتایا کہ کسی بھی کمیونٹی کے متعلق جب تک اس کی آبادی کے حقیقی اعداد و شمار سامنے نہیں آتے، اسے اس کی قوت کا اندازہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مختلف پارٹیوں نے حکومتیں تشکیل دیں، عوام کے سرمایہ کو جمکر لوٹا لیکن غریب و محروم طبقات کے لئے کچھ نہیں کیا.

اس سوال پر کہ کیا کاسٹ سینسس کے اعداد و شمار کے بعد عوام، حکومتوں سے یہ توقع کرسکتی یے کہ انہیں ان کے حقوق دیئے جائیں گے، مفتی عذیر نے تاریخی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آزادی کے بعد سے لیکر اب تک بے شمار کمیشنز و رپورٹس تیار کئے گئے لیکن وہ سارے ڈاکیومینٹس بنکر ہی رہ گئے اور ان پر کوئی عمل در آمد نہیں کیا گیا. مفتی عذیر نے بتایا روہینی کمیشن رپورٹ، سائمن کمیشن، راؤنڈ ٹیبل کانفرنس و دیگر کئی رپورٹس پہلے ہی سے موجود ہیں جن پر کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور انہیں ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا گیا. لہٰذا مسلمانوں و پچھڑے طبقات کو چاہیے کہ وہ صرف کاسٹ سینسس کروانے پر اتفاق نہ کریں بلکہ حکومتوں پر دباؤ بنائیں اور اپنے حقوق حاصل کریں.

یہ بھی پڑھیں: Awareness Programme سرکاری نوکریوں کے لیے منعقد ہونے والے امتحانات میں حصہ لیں


انہوں نے کہا کہ بھارت میں سیاست دانوں و سیاسی پارٹیوں نے سیاست کو خدمت نہیں بلکہ اسے ایک بزنس بنالیا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details