ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

Legal Workshops in Bengaluru بنگلورو میں نوجوانوں کے لئے لیگل ورکشاپ کا انعقاد - معاشرے کے نوجوانوں میں قانونی بیداری

معاشرے کے نوجوانوں میں قانونی بیداری کو عام کرنے کے تئیں بنگلورو کے نوجوان عالم دین مولانا ظہیر الدین قادری نے ایک پہل کی ہے، جن کے مقصد کو پر کرنے کے لئے کرناٹک ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ انور علی نے ہاتھ بڑھایا ہے۔

بنگلورو شہر میں نوجوانوں کے لئے لیگل ورکشاپ کے انعقاد
بنگلورو شہر میں نوجوانوں کے لئے لیگل ورکشاپ کے انعقاد
author img

By

Published : Aug 4, 2023, 5:35 PM IST

Updated : Aug 4, 2023, 5:43 PM IST

بنگلورو شہر میں نوجوانوں کے لئے لیگل ورکشاپ کے انعقاد

بنگلورو:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کے درمیان قانونی بیداری مہم لانے کے مقصد سے قانونی ورکشاپ کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں بنگلورو کے دیپانجلی نگر میں قانونی بیداری کلاسز کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایڈووکیٹ انور علی نے شرکا کو قانون کے متعلق بنیادی پہلو جیسے، ایف۔ آئی۔ آر۔ اریسٹ، چارجشیٹ و متعدد اہم دستوری حقوق کے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر مولانا ظہیر الدین قادری و ایڈووکیٹ انور علی نے کہا کہ یہ قانونی بیداری ورکشاپ شہر بھر میں منعقد کئے جائیں گے، جن کے ذریعے سماج کے سبھی مذاہب و طبقات کے نوجوانوں کو لیگل پہلوؤں سے آراستہ کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ایڈووکیٹ انور علی نے بتایا کہ شرکاء کو قانون کی بنیادی باتوں کے علاوہ حقوق انسانی سے جڑی اہم باتوں کو سکھایا گیا۔ اس سلسلے میں مولانا ظہیر الدین قادری نے کہا کہ ملک کے باشندوں کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ قانون کو اچھی طریقے سے جانیں۔

یہ بھی پڑھیں:Rabta Milat Conduct Workshop بیدر میں خواتین کے لئے شعوری مہم

مولانا قادری نے سماجی تنظیمیں و مساجد کمیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے علاقوں میں اس قسم کی لیگل اویرنیس ورکشاپس کا اہتمام کریں اور نوجوانوں میں قانونی آگاہی کو عام کریں۔

Last Updated : Aug 4, 2023, 5:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details