دہلی:چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس کرشنا مراری اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کی عرضیوں کا نوٹس لیا کہ درخواستیں بہت پہلے دائر کی گئی تھیں لیکن انہیں ابھی تک سماعت کے لیے درج نہیں کیا گیا ہے۔ بھوشن نے کہا، 'لڑکیاں اپنی پڑھائی سے محروم ہو رہی ہیں اور انہیں مشکلات کا سامنا ہے'۔ اس پر بینچ نے کہا، 'ابھی تک دو بینچ کام نہیں کر رہے ہیں۔ اس لیے ہمیں اس معاملہ کو دوبارہ بینچ کو سونپنا ہوگا۔ اسے اگلے ہفتے کسی دن مناسب بینچ کے سامنے درج کیا جائے گا'۔
قابل ذکر ہے کہ 15 مارچ کو ہائی کورٹ نے کلاس روم کے اندر حجاب پہننے کی اجازت دینے کی درخواستوں کو خارج کر دیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف اپیلوں کی فوری سماعت کے لیے 26 اپریل کے معاملہ کا بھی خصوصی ذکر کیا گیا۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں داخل کی گئیں۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ حجاب پہننا کوئی مذہبی لازمی عمل نہیں ہے۔ ہائی کورٹ نے گورنمنٹ پری یونیورسٹی گرلز کالج اُڈپی کی مسلم طالبات کے ایک حصے کی درخواست کو خارج کر دیا تھا کہ انہیں کلاس روم کے اندر حجاب پہننے کی اجازت دی جائے۔