بنگلور: مسلم باڈی کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل کپل سبل نے چیف جسٹس یو یو للت اور معاملے کی فوری سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ سبل نے کہا کہ علاقے میں غیر ضروری مذہبی کشیدگی پیدا کی جا رہی ہے۔ مختصر دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے منگل کو اس معاملے کی سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ گزشتہ ہفتے کرناٹک ہائی کورٹ نے بنگلور کے چامراج پیٹ کے عیدگاہ میدان میں گنیش چترتھی پروگرام کے انعقاد کی اجازت دی تھی۔ Chamrajpet Eidgah Maidan Row
ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ حکومت زمین پر تہوار کی اجازت دینے کا فیصلہ لے سکتی ہے۔ عدالت نے یہ حکم ریاستی حکومت کی جانب سے جمود برقرار رکھنے کے 25 اگست کے عبوری حکم کو چیلنج کرنے والی اپیل دائر کرنے کے بعد دیا تھا۔ SC agrees to hear Karnataka Waqf Board plea