بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں کرناٹک ریشنلسٹ سوسائٹی کی جانب سے سورج گرہن کے موقع پر عوام الناس میں پھیلے توہم پرستی یعنی خرافات کو مٹانے کے مقصد سے شہر کے ٹاؤن ہال کے سامنے بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا. Say NO To Superstition, BE Ahead In Science Karnataka Rationalists Society Holds Awareness Drive Against Superstition
اس بیداری مہم میں پھل اور کھانے کی اشیاء کا تناول کیا گیا اور اس پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی گئی کہ سورج گرہن کے دوران کھانا پینا سفر کرنا وغیرہ کی ممانعت وہم پرستی ہے ۔ ایک خرافات ہے اور سائنسی اصول کے خلاف ہے.
توہم پرستی سے باز آئیں اور سائنسی اقدار پر چلیں اس موقع پر معروف ایڈووکیٹ نرسمہا مورتی نے کہا کہ وہم پرستی ہرگز مذہبی معاملہ نہیں ہے۔اس کا تعلق ہندوئزم سے بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیداری پروگرام میں شریک 99 فیصد افراد ہندو اور برہمن ہیں.
مزید پڑھیں:Rajnath Singh Kashmir Visit راجناتھ سنگھ، ایل جی منوج سنہا کے ہمراہ بڈگام ایئر فورس اسٹیشن پہنچ گئے
اس موقع پر پروفیسر نگرگیرے رمیش نے کہا کہ وہم پرستی سیاسی پارٹیوں کے لئے ایک ہتھیار ہے ۔اس کا استعمال سیاسی فائدے کے لئے لوگوں کو ورغلانے کے لئے کیا جاتا ہے Say NO To Superstition, BE Ahead In Science Karnataka Rationalists Society Holds Awareness Drive Against Superstition