اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sardar Joga Singh Kalyan Karnataka Award بیدر میں سردار جوگا سنگھ کلیان کرناٹک ایوارڈ 2022 کی تقریب

بیدر میں سردار جوگا سنگھ کلیان کرناٹک ایوارڈ 2022 کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں نانک جیرا صاحب فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمت انجام دینے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Sardar Joga Singh Kalyan Karnataka Award

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 27, 2022, 9:56 AM IST

بیدر: کرناٹک کے گرو نانک انجینئرنگ کالج میں نانک جیرا صاحب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سردار جوگا سنگھ کلیان کرناٹک ایوارڈ 2022 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر تھاور چند گہلوت نے کہا کہ پورے معاشرے اور ملک میں اخلاقیات کو پروان چڑھاتے ہوئے اور جدید علم کو انسانی اقدار، مذہب و ثقافت، اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھنا آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے سکھوں کے دسویں گرو گوبند سنگھ کی انسانیت کے تحفظ کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں ہر سال 26 دسمبر کو ویر بال دیوس منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کرناٹک میں کلیان کرناٹک خطہ کی ایک عظیم تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس مشہور گرودوارہ میں دو بار جانے کی سعادت حاصل ہوئی ۔ گورنر نے مزید کہا کہ سردار جوگا سنگھ ایک دور اندیش، محنتی آدمی تھے جو ہر طرح سے معاشرے کی بے لوث خدمت کے لیے پرعزم تھے۔ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی وابستگی نے انھیں کئی خیراتی اور تعلیمی ادارے شروع کرنے کی تحریک دی۔ Sardar Joga Singh Kalyan Karnataka Award

سردار جوگا سنگھ کلیان کرناٹک ایوارڈ 2022

یہ قابل ستائش ہے کہ سری نانک جیرا صاحب فاؤنڈیشن بزرگ شہریوں کے لیے گرو نانک دیو وردھاشرم ( اولڈ ایج ہوم ) بھی چلا رہی ہے جس میں خوراک، لباس، رہائش، طبی اور تفریح ​​جیسی تمام بنیادی سہولیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام جاری رہنا چاہیے۔ پنجاب قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سردار کلتار سنگھ نے کہا کہ مجھے سب کچھ بیدر کی سرخ مٹی سے ملا، میں یہاں چار سال رہا۔ انہوں نے کہا کہ جو دنیا میں لوگوں کی خدمت کرتا ہے اسے تمام اعزازات ملتے ہیں اس لیے سردار جوگا سنگھ جی کا خاندان بہت سے سماجی کام کر رہا ہے۔

ہریانہ کے پدم شری ایوارڈ یافتہ پیرا اولمپک ایتھلیٹک ڈاکٹر دیپا ملک نے اسپورٹس جیم ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک وہ مقدس سرزمین ہے جس نے مجھے جنم دیا۔میرے والد انڈین آرمی میں کام کرتے تھے۔ میں بھی بنگلور میں پیدا ہوئی ہوں مجھے اسپورٹس رتنا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے بہت خوشی ہے کہ آج ویر بال دیوس ہے اور میں اپنا ایوارڈ اس دن کے لیے وقف کرتی ہوں جس دن میں اپنی زندگی معذور بچوں اور بااختیار بنانے کے لیے وقف کرتی ہوں۔ Sardar Joga Singh Kalyan Karnataka Award

بیدر شہر رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آج کلیان کرناٹک ایوارڈ حاصل کیا، رکن اسمبلی رحیم خان نے مزید کہا کہ بیدر ضلع میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی کاموں میں سردار جوگا سنگھ جی کے خاندان کا تعاون بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تعلیمی ادارے میں ہونہار طلباء نے ریاستی اور قومی سطح پر نام پیدا کیا ہے اور ہمارے ضلع بیدر کا بھی نام روشن کیا ہے۔ اسی موقع پر گورنر تھاور چند گہلوت اور مہمان معززین نے شری نانک جیرا صاحب فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمت انجام دیتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے والوں میں سردار جوگا سنگھ کلیان کرناٹک ایوارڈ 2022 تقسیم کیا۔ Sardar Joga Singh Kalyan Karnataka Award

حضرت خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ کے چانسلر وہ سجادہ نشین آستانہ حضرت خواجہ بندہ نواز گلبرگہ ڈاکٹر سید شاہ خسرو حسینی نے اپنی طبیعت ناسازی کے باعث شرکت نہیں کی ان کے نمائندے اہم اے پٹھان جنرل سیکریٹری خواجہ بندہ نواز ایجوکیشن سوسائٹی گلبر گہ نے ایوارڈ حاصل کیا ۔ سردار جیتندرسنگھ، گنیش گپتا، ڈاکٹر دیپا ملک ، ڈاکٹر سردار چرنجیوی سنگھ ، کے علاوہ بیدر شہر کے ماجد بلال ان 17 وارڈ یافتگان میں شامل ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے اس موقع پر بیدر کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، بسواراج، ضلع ڈپٹی کمشنر گووندریڈی، ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم، ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر دیکا کشورا بابو اور گرو نانک ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے لیکچررس اور عملہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : Mixer Blast in Hassan کوریئر کے آفس میں مکسر دھماکہ، ایک زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details