اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jagirdar Submits Application for Congress Ticket کانگریس پارٹی سے ٹکٹ کیلئے سنجے جاگیردار نے درخواست دی

کرناٹک میں کانگریس پارٹی میں ٹکٹ کے دعویداروں کی فہرست میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ کرناٹک کے ضلع بیدر میں بھی کانگریس پارٹی کے ٹکٹ کے لیے بیدر جنوب اور شمال کے اسمبلی حلقہ میں الیکشن لڑنے کے لیے دعویداروں کی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔ Jagirdar submitted application for Congress ticket

By

Published : Nov 18, 2022, 11:54 AM IST

کانگریس کے ٹکٹ کے لیے سنجے جاگیردار نے درخواست جمع کرائی
کانگریس کے ٹکٹ کے لیے سنجے جاگیردار نے درخواست جمع کرائی

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین سنجے جاگیردار نے بیدر جنوب اسمبلی نشست سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی درخواست دی۔ بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین سنجے جاگیردار نے کہا کہ 'وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے بیدر جنوب اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈھائی دہائیوں سے کانگریس پارٹی میں ہوں۔ میں نے پارٹی کے مختلف عہدوں پر کام کیا ہے جس میں طلبا کانگریس کے ضلع صدر، یوتھ یونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر انہیں اعلیٰ افسران اجازت دیں تو وہ عوامی خدمت کے لیے اسمبلی انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

پارٹی کارکنان اور حامیوں کے اصرار پر انہوں نے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کو ٹکٹ کے لیے دو لاکھ پانچ ہزار روپے کا ڈی ڈی اور درخواست کاپی بھی جمع کرائی ہے۔ واضح رہے کہ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ فی الحال جنتادل سیکولر پارٹی کے قبضے میں ہے یہاں سے جنتادل سیکولر پارٹی کے بنڈپا قاسم پور موجودہ ایم ایل اے ہیں۔ Jagirdar submitted application for Congress ticket

یہ بھی پڑھیں : Journalists Felicitated in Bidar: بیدر میں اردو صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details