کرائم برانچ شیخ فاضل کی تلاش میں ہے تاکہ اسے گرفتار کیا جاسکے۔ شیخ فاضل سنجنا گلرانی اور راہول کا قریبی بتایا جارہا ہے۔
سینڈل ووڈ ڈرگس کیس: اداکارہ سنجنا گلرانی گرفتار ذرائع کے مطابق کرناٹک کے بڑے سیاست دانوں سے شیخ فاضل کے گہرے تعلقات ہیں جبکہ پولیس منشیات کیس میں فاضل کو گرفتار کرنا چاہتی ہے جس کےلیے اس کی تلاش جاری ہے۔
بی ٹی ایم کے رہائشی فضل کے بالی ووڈ اور سینڈل ووڈ سے بھی تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق فضل نے بے شمار پارٹیز میں ڈرگ سپلائی کرچکا ہے۔
قبل ازیں سینڈل ووڈ ڈرگس کیس میں پولیس کی جانب سے اداکارہ راگنی دویدی سمیت 6 دیگر افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جانچ میں سنجنا گلرانی کا نام سامنے آنے کے بعد آج سنجنا کو بھی گرفتار کیا گیا۔