اردو

urdu

ETV Bharat / state

حجام کے جذبے کو سلام

بنگلور میں حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ایک حجام نے وہ کارنامہ انجام دیا جسے پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

a

By

Published : Mar 5, 2019, 5:19 AM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ایک ہیئر ڈریسر نے 650 لوگوں کے بال اور مونچھ مفت میں بھارتیہ ونگ کمانڈر ابھینندن کے سٹائل نقل کیے۔

ہیئر ڈریسر کا کہنا ہے کہ وہ نوجواںوں کے اندر ابھینندن کے جیسی ہمت پیدا کرنا چاہتے ہیں، تاکہ وہ بھی فوج میں شامل ہوکر ونگ کمانڈر جیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔

ہیئر ڈریسر کے مطابق ابھینندن کی عوامی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ طے کیا گیا ہے کہ ہفتے میں ایک دن لوگوں کے بال اور مونچھ ان کے جیسے ہی کاٹے جائیں گے۔

بھارت واپسی کے بعد جہاں ابھینندن کی ہر طرف ستائش ہو رہی ہے وہیں ان کے ہیئر سٹائل یعنی بال اور مونچھ کا تذکرہ بھی لوگوں کی زبان پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوجی اہلکار نے ونگ کمانڈر ابھینندن کو اس وقت اپنی حراست میں لیا تھا جب وہ ایئر اسٹرائک کے دوران پاکستان کی سرحد میں داخل ہوگئے تھے۔

اس کے دو دن بعد پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے خیر سگالی کے طور پر بلاشرطیہ ابھینندن کو واپس کرنے کا اعلان وہاں کی قومی اسمبلی میں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details