بنگلور: کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے اسکول کے نصاب میں مبینہ طور پر کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اس میں آر ایس ایس کے لیڈران کی تقاریر کو شامل کیا گیا ہے، جسے سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے ریاست بھر میں سماجی، سیاسی و تعلیمی تنظیموں کی جانب سے احتجاج ہورہے ہیں۔ کئی اہم شخصیات کی جانب سے بی جے پی حکومت پر تنقید کی جارہی ہے اور اسکولی نصاب میں کی گئی تبدیلیوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ Tampering with the School Curriculum is unacceptable
Saffronization of School Books: اسکولی نصاب میں چھیڑ چھاڑ ناقابل قبول، کنڑا تنظیم - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
کنڑا تنظیم کرناٹک رکشنا ویدیکا کی جانب سے کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر اسکول کے نصاب میں تبدیلیوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا اور اسکولی نصاب میں آر ایس ایس سے نظریات کے لیڈران کی تقاریر کو شامل کرنے کی مخالفت کی گئی۔ Saffronization of School Books
اسکول نصاب میں چھیڑ چھاڑ ناقابل قبول، کنڑا تنظیم کرناٹک رکشنا ویدیکے
یہ بھی پڑھیں:
- Bhagavad Gita in Schools: گجرات کے نصاب میں بھگوت گیتا کو شامل کرنا غیرمنصفانہ قدم
- Bangalore Corporation Employees on Strike: مستقل نوکری ہمارا حق ہے، بنگلور کارپوریشن صفائی ملازمین غیر معینہ ہڑتال پر
اس سلسلے میں سماجی کارکن تنویر احمد نے کہا کہ اسکولی نصاب میں بی جے پی حکومت کی جانب سے مبینہ چھیڑ چھاڑ ایک سیاسی سازش ہے اور کرناٹک کی عوام اسے ہرگز قبول نہیں کرے گی۔