اردو

urdu

ETV Bharat / state

Safa Baitul Mal Training Courses for Women صفا بیت المال کا مسلم خواتین کو خود کفیل بنانے کا منصوبہ - Minority Muslim In Gulbarga

ضلع گلبرگہ میں صفا بیت المال کی جانب سے تقریبا پانچ ہزار خواتین کو خود کفیل بنانے کے مقصد سے سلائی مشینیں بھی دی گئیں۔ اس موقع ادارے کے ذمہ داران نے کہا کہ ہمارا مقصد خواتین کو خود کفیل بنانا ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکیں اور چیلنجز کا سامنا کرسکیں۔

گلبرگہ صفا بیت المال کا مسلم خواتین کو خود کفیل بنانے کا منصوبہ
گلبرگہ صفا بیت المال کا مسلم خواتین کو خود کفیل بنانے کا منصوبہ

By

Published : Aug 21, 2023, 6:57 PM IST

گلبرگہ : ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع صفا بیت المال کی جانب سے فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے ٹیلرنگ کی تربیت دی جاتی ہے۔ گلبرگہ شہر میں صفا بیت المال کے 7 ٹیلرنگ سنٹرس چلائے جارہے ہیں۔ گزشتہ 10 برسوں کے دوران صفا بیت المال کے ٹیلرنگ سنٹرس سے زائد از 5 ہزار لڑکیوں اور خواتین کو ٹیلرنگ کی تربیت دی گئی۔ان میں سے مستحق خواتین کو سلائی مشینیں بھی دی گئیں تاکہ وہ روزگار سے جڑ سکیں۔

مولانا نذیر احمد رشادی صدر صفا بیت المال گلبرگہ نے کہاکہ نے مزید بتایا کہ صفا بیت المال گلبرگہ انسانیت کی بنیاد پر خدمت خلق کررہا ہے چنانچہ صفابیت المال گلبرگہ کے ٹیلرنگ سنٹرس میں مسلم لڑکیوں و خواتین کے ساتھ ساتھ غیر مسلم لڑکیوں و خواتین کو بھی ٹیلرنگ کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ انہیں بھی روزگار سے جوڑنے کیلئے سلائی مشینیں دی جارہی ہیں۔

مولانا نذیر احمد رشادی نے مزید کہا کہ صفا بیت المال کے ذریعہ آفات سماوی کے متاثرین اور غریبوں ناداروں کی امداد، اسپتالوں میں مریضوں میں کھانے کے پیکٹس، پینے کے پانی کے بوتل اور فروٹس کی تقسیم، سرما کے موسم میں بس اسٹانڈ، ریلوے اسٹیشن میں بے سہارا و معذوروں میں بلانکٹس کی تقسیم، موسم گرما میں آبدار خانوں کا انتظام ٹیلرنگ کی تربیت اور سلائی مشینوں کی تقسیم کے کام انسانیت کی بنیاد پر انجام دیئے جانے کے نتیجہ میں غیر مسلموں میں اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں بہت اچھا تاثر قائم کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Religious Programme گلبرگہ میں 15 نکاتی پروگرام کا کامیاب انعقاد

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انعام اول حاصل کرنے والے سنگتراش واڑی صفا بیت المال کی معلمہ فہمیدہ بیگم معذور ہیں۔ اس کے باوجود انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعام اول حاصل کیا ۔مولانا رشید احمد رشادی نے جلسے کی نظامت کی۔ مولانا محمد شفیق، قاسمی مولانا عبد الواحد رشادی چانداں اور مولانا مختار، رشادی ترجمان منبر و محراب فاؤنڈیشن کرناٹک محمد جاوید تنویر انجینئر صدر مسجد معراج نیو رحمت نگر کالونی گلبرگہ کے علاوہ کئی ایک معززین اور عامتہ المسلمین کی کثیر تعداد نے جلسہ میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details