اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایثار و صبر رب العالمین کی خوشنودی کا ذریعہ - انٹرنیشنل صوفی سینٹر پروگرام

بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں کوینس روڈ پر واقع دارالسلام ہال میں گذشتہ شب انٹرنیشنل صوفی سینٹر کی جانب سے ماہ محرم الحرام کی مناسبت سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کے معروف علماء کرایم و مشائخ عظام نے شرکت کی۔

عالمی صوفی سنٹر پروگرام

By

Published : Oct 1, 2019, 3:03 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 6:14 PM IST

اس موقع پر مشائخ نے مسلمانوں و برادران وطن کے مابین آپسی بھائی چارگی و اتحاد کی نصیحت کی گئی۔

عالمی صوفی سینٹر پروگرام، دیکھیں ویڈیو
علماء کرام نے مسلمانوں میں آپسی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے پر زور دیا کہ اس سے نہ صرف ملی و قومی مسائل باآسانی حل ہو سکتے ہیں بلکہ معاشرے میں ایک بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔انٹرنیشنل صوفی سینٹر کے صدر سلیم ہزارویں نے کہا کہ موجودہ دور میں جہاں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کیا جا رہا ہے، اس کے لئے ہمیں چاہئے کہ امام حسین کی تعلیمات کو عام کریں اور مسلمان کلی طور پر محبت کے پیغام کو عام کریں، جس سے نہ صرف نفرتیں ختم ہوں گی، بلکہ دشمنان اسلام کے دل نرم ہونگے اور یہ بھائی چارگی کو فروغ دینے کا عمدہ طریقہ ہے۔

سید ذبیح اللہ کہتے ہیں کہ ملک کی اکثریت آبادی خواہ وہ کسی بھی دین و مذہب کے ماننے والے ہوں انسانی دوست اور سیکولر اقدار کی قدر کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آر ایس ایس و بجرنگ دل جیسی تنظیمیں ہیں، جو فرقہ واریت پھیلاکر مسلمانوں و برادران وطن کے درمیان نفرتیں پھیلارہی ہیں، جس کے سد باب کے لئے ہمیں مل جل کر کوششیں کرنی ہیں۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 6:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details