اردو

urdu

ETV Bharat / state

Quran Campaign بسوا کلیان میں رجوع الی القرآن مہم - جماعت اسلامی ہند بسواکلیان

ضلع بیدر کے تعلقہ میں جماعت اسلامی ہند شاخ بسواکلیان کی جانب سے رجوع الی القرآن مہم کے تحت جلسہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ Ruzo Quran Campaign

بسوا کلیان میں رجوع الی القرآن مہم
بسوا کلیان میں رجوع الی القرآن مہم

By

Published : Nov 1, 2022, 4:56 PM IST

بیدر:کرناٹک کے بیدر ضلع میں واقع جامع مسجد میں جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے رجوع الی القرآن مہم کا اہتمام کیا گیا۔ محمد آصف الدین رکن مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی حقیقت کو جانتے ہوئے اس پر یقین ضروری ہے۔ قرآن مجید پرہیزگاروں کے لئے ہدایت ہے۔ Quran Campaign In Bidar Karnataka

بسوا کلیان میں رجوع الی القرآن مہم

انہوں نے کہاکہ قرآن مجید کے پیغام کو عام کرنے کی غرض جماعت اسلامی ہند کی جانب ملکی سطح پر رجوع الی القرآن مہم چلائی جا رہی ہے۔ قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالیٰ نے لی ہے۔ قرآں مجید کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اس کو سمجھنے اور عمل کرنے کی کوشش کریں۔ آصف الدّین نے خطاب میں مزید کہاکہ قرآن مجید دُنیا کی سب سے زیادہ پڑھی جاتی ہے ,قرآن کے حلقہ بنا کر پڑھنے اور غور و فکر کا ماحول بنائیں۔علماء اور حفاظ, سماجی اور مذہبی لوگوں کیلئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔

یہ پڑھیں:Islamic Quiz and Speech Competition اُجین میں سیرت النبی کمیٹی نے اسلامی کوئز اور تقریر کمپیٹیشن کا انعقاد کیا

مولانا اظہار الحق نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے مہم کے دوران انجام پائی سرگرمیوں کی تفصیلات بتائیں۔ مولانا نصیر الدین نے بھی اس موقع پر زندگی میں قرآن مجید سے رہنمائی موضوع پر خطاب فرمایا۔ اس موقع پر محترم یوسف الدین نیلنگے امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے بھی خطاب کیا،بلال احمد نے قرآن پر ایمان افروز ترانہ پیش کیا۔ محمّد احتشام اختر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔Quran Campaign In Bidar Karnataka

ABOUT THE AUTHOR

...view details