کرناٹک کے وزیر داخلہ بسوراج بومئی نے منگل کو کہا کہ ریاستی حکومت چکبلاپور ضلع میں ہوئے جلیٹن دھماکہ کے متاثرین کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دے گی۔
مسٹر بومئی نے جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کا ذمہ محکمہ کرائم انویسٹی گیشن کو سونپ دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'ڈپٹی کمشنر لتا، پولیس انسپکٹر جنرل چندرشیکھر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ متھون نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔'