اردو

urdu

ETV Bharat / state

آی ایم اے گھوٹالہ معاملہ میں روشن بیگ کو مشکلات کا سامنا - بنگلور ای ٹی وی بھارت خبر

بنگلور کے آئ ایم اے ملٹی کرور پونزی اسکام سے متعلق حال ہی میں ایک پی آی ایل کی سماعت کے دوران کرناٹک ہائی کورٹ کی پھٹکار کے بعد ریاستی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ سابق رکن اسمبلی روشن بیگ کو آئ ایم اے پونزی اسکیم کو پرموٹ کرتے پایا گیا ہے۔ لہذا روشن بیگ کی جائیداد کو جلد از جلد ضبط کیا جاییگا۔

مشکلات کا سامنا
مشکلات کا سامنا

By

Published : Jul 1, 2021, 3:57 AM IST



آئ ایم اے گھوٹالہ کے سلسلے میں ایڈووکیٹ محمد طاہر کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں آئ ایم اے کا معاملہ ایک بینچ مارک ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ایسے سیاستدانوں کے لیے سبق ہے جو کہ ناجائز پونزی اسکیمز کو فروغ دیتے ہیں.

روشن بیگ کو مشکلات کا سامنا



ایڈووکیٹ محمد طاہر نے ہائ کورٹ کے اس ہدایت کے بعد اٹھنے والے سوال کے متعلق کہاکہ کیا بی جے پی روشن بیگ کی جائیداد ضبط کرنے میں سنجیدگی دکھائیگی؟

ایڈووکیٹ محمد طاہر نے عوام اور خاص طور پر متاثرین کو پیغام دیا کہ وہ پونزی اسکیمز میں ملوث سیاستدانوں کی بےنامی پراپرٹیز کے متعلق حکومت کو آگاہ کریں۔

آی ایم اے اور سابق رکن اسمبلی روشن بیگ کے متعلق حکومت و عدلیہ کے نزدیک یہ بات عیاں ہوکر سامنے آئی ہے کہ روشن بیگ نے آئ مانیٹری ایڈوائزری کمپنی کی پونزی اسکیم کو نہ صرف فروغ دیا۔ بلکہ اس سے فائدہ بھی اٹھایا-

مزید پڑھیں :بانس ساگر بدعنوانی معاملے میں الزامات طے


واضح رہے کہ آئ ایم اے پونزی اسکیم کو حلال سرمایہ کاری کے بپر پر چلایا گیا ۔جس میں ہزاروں لوگوں سے تقریباً 3 ہزار روپے لئے گئے تھے

ABOUT THE AUTHOR

...view details