ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں اپنے دورہ کے دوران 'روزنامہ کے بی این ٹائمز ' کے مدیراعلیٰ عزیزاللہ سرمست نے کسانوں کے احتجاج پر اظہار خیال کیا ہے۔
عزیزاللہ سرمست نے کہا کہ ہمارے ملک کے کسانوں کی تحریک آج اس لیے کامیاب ہے کہ انہوں نے پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف متوجہ کر لی ہے
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی تحریک اور ان کی بات کو ملک کا میڈیا حکومت اور عوام کے سامنے پیش کرنے میں دیانتداری سے کام نہیں لے رہا ہے اس لیے کسانوں نے اپنا ایک علاحدہ اخبار'ٹرولی ٹائمز' نکالا ہے تاکہ وہ اپنی بات عوام اور حکومت تک پہنچا سکیں۔
اس میں انھوں نے اپنی تحریروں کو اپنے مطالبہ کو حکومت اور عوام تک پہنچانے کی کوشش کی کسانوں نے میڈیا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اور عوام سے تعلق بنانے اور جوڑنے کے لیے کسانوں نے بہت سہی اور سب سے اچھا کام کیا ہے۔