گلبرگہ میں روڈ سیفٹی کا اہتمام گلبرگہ: ریاست کرناتک کے گلبرگہ میں محکمہ ٹریفک اور یونائیٹیڈ سپر اسپیشلیٹی ہسپتال کی جانب سے روڈ سیفٹی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ روڈ سیفٹی مہم کے انعقاد کا مقصد سے عام لوگوں میں ٹریفک ضابطہ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دینا تھا۔
روڈ سیفٹی مہم کے ذریعہ عوام کو بیدار کرنے کے لئے جگت سرکل سے لیکر والبھائی پٹیل چوک تک دوڑ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر آلوک کمار آئی پی ایس اے ڈی جی پی نے کہاکہ ٹویلر، فور ویلر چلاتے وقت عوام ٹرافک قانون کو پوری طرح سے عمل کریں۔ ٹرافک رولس عوام کی حفاظت کے لئے بنائی گئی۔
انہوں نے کہاکہ روزانہ کئی سڑک حادثات پیش آتے ہیں۔ موٹر سائیکل سوار اور گاڑیاں چلانے والے لوگ اس کا شکار ہوتے ہیں۔لوگوں کو ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ گھر پر ان کا کوئی انتظار کرتا ہے۔ موٹرسائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میڈی اگرہ ہارہ لینڈ اسکیام:الاٹمنٹ میں دھوکہ کے نتیجے میں 185 متاثرین سڑکوں پر
ان کا مزید کہنا تھاکہ سماجی تنظیموں کو روڈ سیفٹی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔ یہ مہم تمام لوگوں سے منسلک ہے۔ اس موقع پر لوگوں کے درمیان ہیلمٹ اور فرسٹ ایڈ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر صحافیوں اور پولیس افسران اور آٹو ڈرائیور، عام لوگوں کو ہیلمٹ، فرسٹ ایڈ کٹس تقسیم کیا گیا۔ گلبرگہ ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس دیگر لیڈران اسکول کالج کے طالبہ نے شرکت کی ۔