بیدر:ڈاکٹر انیس صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے لڑکیوں کے رشتوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر ورنگل میں ہر چھ ماہ میں میگا دو بہ دو (روبرو)پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ خصوصا لڑکیوں کی شادیوں سے متعلق کام کیا جاتا ہے۔ان کے لئے مناسب رشتہ ڈھونڈنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مختلف شعبہ جات سے وابستہ لڑکے اور لڑکیوں کی تفصیلات جمع کر نے کے مقصد سے پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ورنگل میں اب تک 7 میگا دوبہ دو (روبرو) پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے چونکہ یہ پروگرام ہر چھ ماہ میں ایک بار صرف ایک دن کے لیے ہوتا ہے۔ اتنا بڑا شہر اور لڑکیوں کے رشتوں میں ارہے مسائل کو دیکھتے ہوئے ہم نے عوام کے اصرار پر ہر ہفتہ اور اتوار دوپہر ایک بجے سے چار بجے تک دو بدو ہیلپ لائن سینٹر قائم کیا۔