اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ کے ممتاز شاعر مرحوم ڈاکٹر وحید انجم کی کتاب روشن دریچے کی رسم اجراء

گلبرگہ کے ممتاز شاعر مرحوم ڈاکٹر وحید انجم کی کتاب روشن دریچے کی رسم اجراء خواجہ بندہ نواز ایوان اردو ہال میں عمل میں آئی۔ اس موقع پر شہر کی کئی ادبی، سماجی، ملی اور مذہبی شخصیات موجود تھیں۔ Ritual launch of the book Roshan Dariche by late Dr Waheed Anjum

گلبرگہ کے ممتاز شاعر مرحوم ڈاکٹر وحید انجم کی کتاب روشن دریچے کی رسم اجراء
گلبرگہ کے ممتاز شاعر مرحوم ڈاکٹر وحید انجم کی کتاب روشن دریچے کی رسم اجراء

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 5:02 PM IST

گلبرگہ کے ممتاز شاعر مرحوم ڈاکٹر وحید انجم کی کتاب روشن دریچے کی رسم اجراء

گلبرگہ:ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں معروف ادیب شاعر اور خاکہ نگار مرحوم ڈاکٹر وحید انجم کی تیسری برسی کے موقع پر انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام حضرت خواجہ بندہ نواز ایوان اردو ہال میں مرحوم ڈاکٹر وحید انجم کے تنقیدی وتبصراتی مضامین کے مجموعے ،،روشن دریچے ،، کتاب کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ اس موقع پر شہر کے ممتاز ادیب شخصیات نے ڈاکٹر وحید انجم کی ادبی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحمید اکبر صدر شعبۂ اردو کے بی این یونیورسٹی نے روشن دریچے کتاب کا رسم اجرا انجام دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر وحید انجم ادب و فن کی واحد شخصیت کے مالک تھے۔ وحید انجم پیدائشی قلم کار تھے۔ غیر معمولی محققانہ شعور اور تنقیدی ذہن کی حامل ان کی شخصیت کے کئی زاویے ہیں اور ہر زاویہ منفرد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر وحید انجم کی تخلیقی کائنات کا رسم اجراء

اس موقع پر ڈاکٹر منظور احمد دکنی نے مزید کہا کہ روشن دریچے ڈاکٹر وحید انجم کی 15ویں کتاب ہے، جسے انہوں نے اپنی حیات میں ہی ترتیب دیا تھا۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے فرزند اور اہلیہ نے اس کتاب کی اشاعت کا اہتمام کیا ہے۔ یہ قابل تعریف ہے۔‌ مرحوم وحید انجم کی ادبی خدمات کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اردو دنیا میں ہمیشہ ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر شہر کی ممتاز ادبی شخصیتوں نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران شہر کی کئی ادبی شخصیات اور سماجی، ملی ،مذہبی اور مرحوم شاگرد اور اہل خانہ اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details