اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Agnipath: بھارت میں سی اے اے، این آر سی، کسان احتجاج کے بعد اگنی پتھ کے خلاف ایجی ٹیشن جاری - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ملک میں سی اے اے، این آر سی اور کسان مخالف پالیسی کے بعد اب اگنی پتھ کے خلاف بھی ایک بڑا انقلاب آیا ہوا ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ اگنی پتھ اسکیم کے پسِ پردہ مرکزی حکومت ملک میں عوام کی امداد اور ترقیاتی پالیسیوں کو جاری کر نے کے بجائے عوام مخالف پالیسیوں کو لاگو کر کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ Protest Against Agnipath Scheme

Protest Against Agnipath
Protest Against Agnipath

By

Published : Jun 23, 2022, 2:22 PM IST


گلبرگہ، کرناٹک:مرکزی حکومت کی جانب سے لائی گئی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ کئی شہروں میں تشدد، آگ زنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ Protest Against Agnipath۔اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایس ڈی پی آئی کی ریاستی نائب صدر محترمہ سیدہ سعدیہ کے ساتھ خصوصی گفتگو کی ہے۔

بھارت میں سی اے اے این آر سی، کسان مخالف پالیسی کے بعد اگنی پتھ کے خلاف انقلاب


ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں ایس ڈی پی آئی کی ریاستی نائب صدر محترمہ سیدہ سعدیہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں عوام کی امداد اور ترقیاتی پالیسیوں کو جاری کر نے کے بجائے عوامی مخالف پالیسیوں کو لاگو کر کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے. ملک میں این آر سی، سی اے اے اور کسان مخالف پالیسیوں کی مخالفت کے بعد اب نوجوان میں اگنی پتھ کے خلاف ملک بھر میں بہت بڑا انقلاب دیکھا جارہا ہے۔ جس سے سمجھ میں آتا ہے کہ یہ اسکیم طلبا اور نوجوان مخالف ہے۔ Revolution Against Agnipath in India after CAA NRC anti Farmer Policy

ملک میں سی اے اے این آرسی، کسان مخالف پالیسی کے بعد اگنی پتھ کے خلاف انقلاب

اگنی پتھ اسکیم کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی اسکیم کے خلاف کئی جگہوں میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ لیکن مرکزی حکومت اس پر کوئی بات نہ کر تے ہوئے اپنی ہی من مانی دکھا رہی ہے. ملک میں کئی جگہوں پر تشدد کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ سرکاری جائدادوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، جس کا اثر عام لوگوں پر دکھنے میں آرہا ہے۔ محترمہ سیدہ سعدیہ نے احتجاج کرنے والے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کو پُرامن بنائیں نہ کہ تشدد کا مظاہرہ کیا جائے۔


یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details