بنگلورو: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے ریٹائرڈ سائنسدان ڈاکٹر لکشمی نرسمہم نے بنگلورو کے فیلکن انسٹیٹیوشنز کے کیمپس کا دورہ کیا جہاں طلباء و طالبات کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹر لکشمی نرسمہم نے اسکول، پری یونیورسٹی و دگری کالجس کے طلباء و طالبات کے لئے اسپیس ٹیکنالوجی کے متعلق ایک مختصر ورکشاپ منعقد کیا اور انہیں گگنیان و چندریان مشنس کے متعلق تفصیل بتائی۔
اس موقع پر طلباء نے بتایا کہ انہوں نے 'اسرو' کے سائنسدان ڈاکٹر لکشمی نرسمہم نے فیزکس، پلینٹس، سیٹلائٹ و راکٹ جیسے موضوعات سیکھے اور کہا کہ اب انہوں نے اسے اپنا خواب بنایا ہے اور وہ اسے اپنی زندگیوں میں حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے محنت کریں گے۔ان سے ملاقات کے دوران بہت کچھ سکھنے کوملا۔