ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مزید آئندہ دو ہفتوں کے لیے دفعہ 144 اور عوامی مقامات پر غیر ضروری گروپ کی شکل میں جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
یادگیر میں 31 مئی تک حکم امتناعی نافذ - yadgir lockdown news
ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے تحت ضلع بھر میں نافذ حکم امتناعی کو مزید 31 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔
یادگیر میں 31 مئی تک حکم امتناعی نافذ
یہ پابندی روزانہ شام سات بجے سے لے کر صبح سات بجے تک جاری رہے گی۔ بغیر کسی کام کے گھر سے باہر نکلنے پر کارروائی کی جائے گی۔ یہ احکامات ضلع انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے ہیں۔