بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے وارڈ نمبر11 میں مقامی باشندوں نے نالے کی صفائی اور برج کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔انہوں نے انتظامیہ پر علاقے کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ اس موقع پر وارڈ نمبر 11 کے کونسلر اور سینئر لیڈر ستار بھائی،کونسلر محمد غوث کے علاوہ مقامی باشندوں نے رکن اسمبلی رحیم خان سے ملاقات کی اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔مقامی باشندوں نے تمام مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
مقامی باشندوں نے رکن اسمبلی کو بتایا کہ ابتر نکاسی نظام کے سبب لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے جس سے کئی لوگ بیمار پڑ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس نالے کی صفائی اور برج کا کام جلد سے جلد کیا جائے کیونکہ برسات کے موسم میں لوگوں کا اور برا حال ہو سکتا ہے۔ اگر اس بار نالے کی صفائی اور برج کی مرمت نہیں کی گئی تو مقامی باشندوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔