اس سلسلے میں بنگلورو کے معروف طبیب ڈاکٹر سید شکیل آیوروید طبی نظام میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا کی تحقیقات میں لگے ہیں۔
'آیوروید و یونانی طب میں کورونا وائرس کی دوا تلاشی جائے' - کورونا وائرس کی وباء
کورونا وائرس کی وباء سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے سلسلے میں دنیا بھر میں اس کی ویکسین بنانے کی تحقیقات مسلسل جاری ہے۔
آیوروید طبی نظام میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا کی تحقیقات
اس کے متعلق ڈاکٹر سید شکیل نے بتایا کہ وہ حکومت ہند سے چاہتے ہیں کہ انہیں ضروری انفراسٹرکچر و دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تو یہ ممکن ہے کہ اس وائرس کی دوا آیوروید یا یونانی طبی نظام میں مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر سید شکیل نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعظم کو ایک تفصیلی مکتوب بھی روانہ کیا ہے تاہم انہیں جواب کا انتظار ہے۔