بنگلور:اگلے سال ریاست کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کرناٹک کانگریس کی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے لیکن اس میں نارتھ کرناٹک کے 4 مسلم اکثریتی ڈسٹرکٹس گلبرگہ، رائچور، بیدر و یادگیر سے مسلمانوں کو نمائندگی نہیں دی گئی جس سے علاقے کی مسلم قیادت ناراض ہے۔ اس سلسلہ میں کرناٹک کانگریس ورکنگ پریسیڈنٹ سلیم احمد نے کہا ہے کہ شمالی کرناٹک کے اضلاع کے مسلمانوں کی کانگریس میں نمائندگی جلد ہی یقینی بنائی جائے گی۔ Representation of Muslim Leadership from North Karnataka
Representation of Muslim Leadership from North Karnataka: شمالی کرناٹک، کانگریس میں مسلمانوں کی نمائندگی ضروری
کرناٹک کانگریس ورکنگ کے پریسیڈنٹ سلیم احمد نے کہا ہے کہ شمالی کرناٹک کے اضلاع کے مسلمانوں کی کانگریس میں نمائندگی یقینی بنائی جائے گی۔ Representation of Muslim Leadership from North Karnataka
شمالی کرناٹک، کانگریس میں مسلمانوں کی نمائندگی ضروری
اس معاملے کے متعلق استفسار کرنے پر کانگریس کے سینیئر لیڈران ڈاکٹر کے رحمان خان و سلیم احمد نے تیقن دلایا کہ شمالی کرناٹک کی مسلم قیادت کی کرناٹک کانگریس میں نمائندگی کی مانگ جائز ہے اور اس مانگ کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔ Karnataka Congress ignored Muslims
یہ بھی پڑھیں:
- Karnataka Congress ignored Muslims: کرناٹک کانگریس نے مسلمانوں کو کیا نظر انداز، مسلمانوں میں ناراضگی
- Muslim Representation in Karnataka Congress: شمالی کرناٹک سے کانگریس میں مسلم نمائندگی نظرانداز، پارٹی رہنماؤں میں ناراضگی
سینیئر کانگریس قائدین کا کہنا ہے کہ کے پی سی سی میں شمالی کرناٹک کے اضلاع سے مسلم قیادت کی نمائندگی جلد ہی حقیقت بن جائے گی۔