گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے ہمنا آباد کے کپنورہ علاقے میں واقع آستانہ حضرت بی بی کمالہ سلطانہ المعروف خونزہ ماں صاحبہ کی زیارت آثار مبارک کے موقعے پر نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اضلاع کے شعرکرام نے شرکت کی۔
حضرت سید علی اکبر حسینی المعروف صابر حسینی متولی آستانہ حضرت خونزہ ماں صاحبہ نے گنبد مبارک میں محفوظ تبرکات و آثار مبارک برآمد کئے۔ عزیز اللّٰہ سرمست چشتی القادری رفاعی نے فاتحہ خوانی فرمائی فضیلت مآب حضرت سید شاہ یداللہ حسینی المعروف نظام بابا صاحب خلف اکبر و جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ گنج بخش روضہ منورہ خورد گلبرگہ نے فاتحہ خوانی کے بعد زائرین و معتقدین کی زیارت کیلئے تبرکات و آثار مبارک کی رونمائی فرمائی ۔