گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کرسمس ڈے کے موقعے پر تماپوری سرکل پر کلیان کرناٹک کرسمس سیلبریٹی کمپنی کی جانب سے کرسمس ڈے منایا گیا۔ اس موقعے پر ہندو، مسلم سیکھ ،عیسائی اور دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کر کے قومی یکجہتی کی مثال پیش کی۔ اس کرسمس ڈے پر بدھ سماج کے بھنتے دھمناک نے کہا کہ تمام مذاہب کے تہوار بھائی چارہ، امن و محبت کا پیغام دیتے ہیں۔ یہاں کرسمس کے موقعے پر تمام مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کر کے بھائی چارگی کا ایک بہترین ثبوت دیا ہے۔
ڈاکٹر سید شاہ مرتضیٰ قادری نے کہا کہ گلبرگہ قومی یکجہتی اتحاد و بھائی چارے کا شہر رہا ہے۔ یہاں تمام مذاہب کے رہنماؤں کا ہمیشہ سے اتحاد رہا ہے۔ ہندو، مسلم،سکھ، عسائی اور دیگر مذاہب کے رہنما ایک دوسرے کے تہوار میں شرکت کر کے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اسی طرح ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کا اتحاد ہونا بہت ضروری ہے۔ ملک کی قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ ملک تمام مذاہب کے ماننے والوں کا ہے۔ اس ملک میں تمام مذاہب کے رہنماؤں کو متحد ہونے اور قومی یکجہتی اتحاد و بھائی چارے اور امن کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ Christmas Day Programme at Gulbarga