اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور : مذہبی رہنماؤں کا بزم ترابیہ کے اسٹیج سے امن کا پیغام

اجلاس میں مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ معاشرے میں امن و بھائی چارگی کے فروغ کے لئے یہ اشد ضروری ہے کہ مذہبی رہنما متحد رہیں اور عوام کی رہبری کریں۔

guru vandana
guru vandana

By

Published : Mar 15, 2021, 6:30 PM IST

ریاست کرناٹک میں گزشتہ 12 برسوں سے بزم ترابیہ کی جانب سے "سروہ دھرم سدبھاونا سمیلن" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ رواں سال بھی ہندو، مسلم، عیسائی، سکھ، جین مذاہب کے پیشواؤں نے بزم ترابیہ کے بینر تلے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی اور ملک بھر کے باشندوں کو امن کا پیغام دیا.

اس موقع پر اجلاس میں مذہبی رہنماؤں نے کہا 'معاشرے میں امن و بھائی چارگی کے فروع کے لئے یہ اشد ضروری ہے کہ دھرم گرو متحد رہیں اور عوام کی رہبری کریں'۔

مذہبی رہنماؤں کا بزم ترابیہ کے اسٹیج سے امن کا پیغام

اس موقع پر بزم ترابیہ کے چیئرمین سید شاہ زین العابدین نے صوفیا، مشائخ و علما کرام سے اپیل کی 'وہ اپنے خوان خواہوں و اداروں میں سرو دھرم پروگرامس کا انعقاد کر کے پیعام امن کو عام کریں اور فسطائی و فرقہ پرست طاقتوں کے نفرت بھرے ایجنڈے کو ناکام کریں'۔

یہ بھی پڑھیے
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: 'عوام تبدیلی چاہتی ہے، ہم بدلیں گے تصویر'

اجلاس میں کئی اہم شخصیات کو مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے کے صلے میں بزم ترابیہ کی جانب سے ایوارڈس سے نوازا گیا. وہیں فیلکن گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبد السبحان کو تعلیمی میدان اور سیدا زینب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر عطیق احمد کو "روبرو" شادیوں کے پروگرامز منعقد کرانے کے اعتراف میں ایوارڈس سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details