محکمہ بلدیہ کے انجینئر سنگمیش نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ بلدیہ نے شہر کی سبھی دکانوں کو صبح 9 بجے سے دوپہر تین بجے تک کھولنے کی ہدایت دی ہے۔
یادگیر: لاک ڈاؤن میں نرمی، صبح 9 سے 3 بجے تک دکانیں کھلیں گی
ریاست کرناٹک کا ضلع یادگیر گرین زمرے میں ہونے کی وجہ سے آج سے لا ک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے اور یہاں پر صبح 9 سے 3 بجے تک دکانیں کھلیں گی۔
لاک ڈاؤن میں نرمی، صبح 9 سے 3 بجے تک دکانیں کھلیں گی
انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیہ کی جانب سے بازار میں دکان مالکان اور عوام سے ماسک لگانے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
محکمہ کی جانب سے بتائی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا۔