ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور میں کئی سالوں سے پینے کے پانی کا مسئلہ لوگوں کے لئے درد سر بنا ہوا تھا۔ لوگوں کو پینے کے پانی کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ مقامی عوامی نمائندے سمیت انتظامیہ کے لیے پانی کے مسئلے کو حل کرنا ایک بڑا چیلنج بن گیا تھا۔
شاہ پور کے رکن اسمبلی شرن بسپا دشنا پور مسلسل تین سالوں تک جدوجہد کرتے رہے۔ اب جا کر شاہ پور تعلقہ میں پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔
سابق ٹاؤن پلاننگ چیئرمین مصطفیٰ دربان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہپور میں پینے کے پانی کے لئے 59 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ بھما ندی سے شاہ پور تک پائپ لائن ڈالنے کے لیے منظوری ملی ہے۔ یہ کام 13 ماہ میں مکمل ہوگا۔