اردو

urdu

ETV Bharat / state

زکوٰۃ پر ایس ایس اے قادر کی کتاب کا اجراء

بنگلور میں 'زکوٰۃ اور قابل زکوٰۃ املاک' کے نام سے ایک کتاب کا اجراء عمل میں آیا جس میں زکوٰۃ کے مسائل اور اس کے آسان حل پیش کئے گئے ہیں۔

زکوٰۃ پر ایس ایس اے قادری کی کتاب کا اجراء
زکوٰۃ پر ایس ایس اے قادری کی کتاب کا اجراء

By

Published : Mar 30, 2021, 12:29 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں 'جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ' کے چیئرمین ایس ایس اے قادر نے 'زکوٰۃ اور قابل زکوٰۃ املاک' مسائل اور ان کے آسان حل کے عنوان پر ایک اہم تصنیف مرتب کی ہے۔

انہوں نے یہ کتاب اس غرض کے ساتھ تصنیف کی ہے تاکہ ملت میں زکوٰۃ کے متعلق مغالطوں کو دور کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ بنگلور کے چامراج پیٹ حلقہ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کے ہاتھوں اس کتاب کا اجراء عمل میں آیا۔

زکوٰۃ پر ایس ایس اے قادری کی کتاب کا اجراء

اپنی تصنیف کے متعلق بات کرتے ہوئے ایس ایس اے قادر نے کہا کہ یہ کتاب زکوٰۃ کے متعلق کئی مغالطوں کا ازالہ کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس تصنیف کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں زکوٰۃ کے متعلق سوال جواب ہیں اور کئی کیسز کی سٹڈیز موجود ہیں۔

اس موقع پر کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیئرمین عبد العظیم نے کہا کہ اسلام کے ستونوں میں زکوۃ ایک بڑا جز ہے جس کے ذریعے ہم ملت کے غریبوں کی امداد کر کے انہیں معاشرے میں مالی اعتبار سے برابر کھڑا کرسکتے ییں۔

اس تصنیف کے متعلق جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے سیکرٹری عثمان شریف نے کہا کہ کتاب کی ترتیب کے لیے مذکورہ مصنف نے تمام مسلکوں کے علماء کرام سے مشورہ کیا ہے تب جا کر اس کتاب کو حتمی شکل دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details