اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع یادگیر میں جزوی طور پر سرگرمیاں بحال - ترکاری، فروٹ، اور کرانہ کی دوکانیں

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کے سبب نافذ کیے گئے لا ک ڈوان میں جزوی طور پر رعایت دیے جانے کے بعد دکانیں اور تجارتی ادارے کھول دیے گئے ہیں۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

By

Published : May 3, 2020, 12:47 PM IST

یہ رعایت یادگیر کو کرونا وائرس سے متعلق گرین زون قرار دیے جانے کے سبب دی گئی ہیں اس موقع پر زرعی مزدور اور تعمیری کام کرنے والے مزدور اور دیگر ضروری خدمات انجام دینے والے افراد سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ تصویر

شہر کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی دکانیں کھلی دیکھی گئی لیکن ضلع انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے اور سماجی دوری اختیار کرنے پر سختی کے ساتھ عملکرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ تصویر

ترکاری، فروٹ، اور کرانہ کی دوکانیں صبح سے ہی کھولی جارہی ہیں جبکہ کسانوں سے متعلق کھاد کی دوکانیں، سمنٹ، اسٹیل، پینٹس اور الیکٹریکل اشیاء کی دکانیں کھلی دیکھی گئی۔

متعلقہ تصویر

جب کہ اسکول، کالج، سینیما گھر، ہوٹل، ریسٹورینٹ، فنی تعلیمی ادارے، کپڑوں کی دکانیں ابھی بھی بند ہیں۔

متعلقہ تصویر

ABOUT THE AUTHOR

...view details