اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور تشدد: رکن اسمبلی نے شکایت درج کرائی - بنگلور کی خبریں

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ایک شرپسند کی جانب سے فیس بک پر اشتعال انگیز پوسٹ کیے جانے پر چند لوگوں نے ڈی جے ہلی پولیس اسٹیشن کے احاطے اور ملزم کے رشتے دار کی رہائش گاہ پر آگزنی کی اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

image
image

By

Published : Aug 16, 2020, 10:49 AM IST

اس سلسلے میں کانگریس رکن اسمبلی اکھنڈا شری نواس مورتی نے ڈی جے ہلی پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی کہ ان کی رہائش گاہ سے تقریباً 3 کروڑ مالیت کے سامان کا نقصان اور لوٹ ہوئی ہے۔ ساتھ ہی ان کی جائیداد کے علاوہ ان کے بھائیوں کی جائیداد بھی جل کر خاکستر ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 20 لاکھ مالیت کا 500 گرام سونا، 50 لاکھ روپے تک رہائش گاہ کے جلائے جانے کا نقصان اور 20 لاکھ روپیوں کے مالیت کی کار اور موٹر سائیکل جلا دیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی رہائش گاہ اور کھیتوں کے کاغذات بھی جل چکے ہیں۔

ایم ایل اکھنڈا شری نواس مورتی نے پولیس سے گزارش کی ہے کہ لٹیرے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ایک ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے۔

انہوں نے اپنی جان کا خطرہ بتاتے ہوئے پولیس سکیوریٹی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details