گلبرگہ : ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں رحمت للعالمین مرکزی سیرت کمیٹی کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے ناصر حسین استاد نے کہا کہ گلبرگہ شہر میں جشن عید میلاد النبی کے موقع پر نکلنے والے جلوس کو کامیاب بنانے کے لیے رہنماؤں کو اپنی سیاسی پارٹیوں کی بندیشوں سے ہٹ کر ایک پلیٹ فارم آنے کی ضروت ہے ۔
Seerat Committee Office Inaugurated in Gulbarga گلبرگہ میں رحمت للعالمین مرکزی سیرت کمیٹی کے دفتر کا افتتاح - کرناٹک اردو نیوز
گلبرگہ شہر کے مسلم چوک میں رحمت للعالمین مرکزی سیرت کمیٹی کے بینر تحت مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں آیا اور ساتھ ہی سیرت کمیٹی کے دفتر کا افتتاح بھی کیا گیا۔ Seerat Committee Office Inaugurated in Gulbarga
گلبرگہ کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہمیں حکمت عمل سے کام لینے کی ضرورت ہے ۔یہاں ہم محمد صلی الله علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اسے عام کریں اور ہم امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنے والے عمل کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے اس جلوس میں کثیر تعداد میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی۔ اس موقع پر شہر کے سماجی ملی مذہبی جماعتوں کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔ Rehmatul lil Alameen seerat committee
یہ بھی پڑھیں : Miladul Nabi Procession in Gulbarga میلاد جلوس میں ادب واحترام کے ساتھ شرکت کی اپیل