بیدر:کاروان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بیدر کے صدر ایڈوکیٹ محمد فراست علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاروان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بیدر کی جانب سے ضلع سطح کے 11 ویں سالانہ تحریری و تقریری مقابلے کا اہتمام کیا جائے گا۔ Essay Writing Competition ON Prophet Muhammad In Bidar
انہوں نے کہاکہ زیادہ تر والدین اپنی اولاد کو دینی و اخلاقی تعلیم دلانے سے غفلت و کوتاہی برت رہے ہیں۔ عدم توجہی کے سبب نئی نسل روز بروز اخلاقی طور پستی کا شکار ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ اور سیرت خاتون جنت بی بی فاطمہ زہرا کی حیات سے متعلق نئی نسل میں ذوق پیدا کرنے کے لئے یہ تحریری اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔