وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کی انٹیگریٹڈ ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ مشن (ایم آئی ڈی ایچ) ڈویژن اور اسرائیل کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کی ایجنسی ایم اے ایس ایچ اے ، اسرائیل کی سب سے بڑی جی ٹو جی تعاون کی رہنمائی کر رہی ہے۔
ملک کی 12 ریاستوں میں 29 آپریشنل سینٹرز آف ایکسلینس سمیت مقامی حالات کے مطابق جدید اسرائیلی زرعی ٹیکنالوجی پر عمل پیرا ہیں۔
ان 29 مکمل طور پر فعال سی او ای میں سے تین کرناٹک میں ہیں۔ آم کے لئے کولار ، انار کے لئے بغل کوٹ اور سبزیوں کے لئے دھارواڑ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس طرح کے مراکز علم کو فروغ دیتے ہیں ، بہترین طریقہ کار کا مظاہرہ کرتے ہیں اور افسروں اور کسانوں کو تربیت دیتے ہیں۔
مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک ٹکنالوجی کے معاملے میں مل کر کام کر رہے ہیں ، جس کا نتیجہ واضح ہے۔