ریاست کرناٹک میں کورونا وبا تیزی سے پھیلنے کے سبب وبائی مرض کی روک تھام کے لئے ریاستی حکومت نے دس مئی تا سات جون تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔
کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے کورونا سے بچنے کے لئے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور ساتھ ہی محکمہ بلدیہ کی جانب سے کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات جیسے ماسک لگانا، سینیٹائزر کا استعمال کرنا اور سماجی فاصلے کا برقراررکھنے جیسے معلومات عوام میں معلومات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے.
باوجود اس کے عوام کا بے وجہ گھروں سے باہر نکلنا، غیر ضروری طور پر گاڑیوں پر ادھر ادھر گھومنا عام طور پر دیکھا جا رہا ہے. جس کے چلتے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لیے فیس ماسک نہ لگانے والے جملہ 1463 معاملے درج کرتے ہوئے ایک لاکھ چالیس ہزار تین سو روپے جرمانہ جمع کیا گیا ہے