اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: قیادت تبدیل کرنے کا مطالبہ - وزیر اعلی یدیورپا

وزیر اعلی یدیورپا نے باغی اراکین اسمبلی سے رجوع بھی کیا ہے اور ان کی امیدوں کو پورا کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ لیکن صورتحال میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ تمام اراکین اسمبلی اپنے مطالبے پر قائم ہیں۔

کرناٹک: قیادت تبدیل کرنے کا مطالبہ
کرناٹک: قیادت تبدیل کرنے کا مطالبہ

By

Published : May 29, 2020, 11:11 AM IST

کورونا انفیکشن کے دوران جاری لاک ڈاؤن کے درمیان ہی کرناٹک میں وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کی حکومت میں بی جے پی کے کچھ ناراض باغی اراکین اسمبلی نے قیادت کو تبدیل کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق 'اس اجلاس میں بسنگوڑا پاٹل، امیش کاٹھی اور موروگیش نورانی شامل تھے۔

میٹنگ میں شامل بی جے پی اراکین اسمبلی کا مطالبہ ہے کہ 'وزیر اعلی یدیورپا کو تبدیل کیا جائے اور انہیں وزیر کا عہدہ دیا جائے۔

اس معاملے کو لے کر بی جے پی اراکین اسمبلی کئی دنوں سے خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ 'ممبران اسمبلی کی خفیہ سرگرمیاں کی اطلاع وزیر اعلی یدیورپا کو مل چکی ہیں۔'

اطلاعات کے مطابق 'وزیر اعلی یدیورپا نے باغی اراکین اسمبلی سے رجوع بھی کیا ہے اور ان کی امیدوں کو پورا کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ لیکن صورتحال میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ تمام اراکین اسمبلی اپنے مطالبے پر قائم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details