بیدر : اے ڈی جی پی بنگلور ٹریننگ سنٹر الوک کمار نے کہا کہ حالیہ دنوں میں لوگوں کا لانچ سائبر کرائمز میں اضافہ کی وجہ ہے۔ اس لیے عوام کو کسی خواہش، لالچ کے تحت گمنام موبائل میسجز لنکس اور کالز کا جواب نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے بیدر ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے احاطہ میں ایک عوامی میٹنگ کی اور ضلع بیدر کے عوام سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنی ذاتی معلومات کو سوشل میڈیا پر بلاضرورت شیئر نہ کریں اگر انہیں کسی بھی طرح سے دھو کہ دیا جاتا ہے تو وہ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں اس سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی حال ہی میں سائبر کرائم نئی شکل میں تبدیل ہو رہا ہے اس لیے عوام کو ہوشیار رہنا چاہیے۔
سائبر کرائمز میں اضافہ کی وجہ عوام کا لالچ ہے: اے ڈی جی پی الوک کمار - سائبر کرائمز میں اضافہ کی وجہ عوام کا لالچ ہے
اے ڈی جی پی بنگلور ٹریننگ سنٹر الوک کمار نے کہا کہ حالیہ دنوں میں لوگوں کا لانچ سائبر کرائمز میں اضافہ کی وجہ ہے۔ اس لیے عوام کو کسی خواہش، لالچ کے تحت گمنام موبائل میسجز لنکس اور کالز کا جواب نہیں دینا چاہیے۔
Published : Nov 22, 2023, 4:39 PM IST
انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی چھ سات بار ضلع بیدر آ چکا ہوں ۔ میں نے بھالکی اور اوراد تعلقہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیدر ضلع کی پولیس ، گنیش ، محرم سمیت تمام تہواروں کو پر امن طریقے سے منانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے امن وامان برقرار رکھے میں اچھی کارگردگی دیکھا رہی ہے۔ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے ملک اور ریاست میں بہت سی اموات ہو رہی ہیں۔ زیادہ تر اموات ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ اس سلسلے میں بیدر ضلع پولیس محکمہ ٹریفک قوانین کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کر کے اموات کی تعداد کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ عوام بھی محکمہ پولیس کے ساتھ مزید تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو ہیلمٹ نہ پہننے کی بجائے لازمی طور پر ہیلمٹ پہننا چاہیے کیونکہ اس احساس کے باعث کہ ہیلمٹ پہننے سے جرمانہ نہیں ہوگا بلکہ اس احساس کے ساتھ کہ ان کی جان بچ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا و طالبات میں اردو زبان و ادب کا شوق پیدا کرنے کیلئے انجمن ترقی اردو گلبرگہ کا پروگرام
اس موقع پر اے ڈی جی پی آلوک کمار نے ضلع میں چوری کی وارداتوں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضبط شدہ اثاثوں کو ان کے مالکان کے حوالے کیا۔ انہوں نے متعلقہ تھانے کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی شکایات سنیں اور ان کے مسائل حل کریں۔ کلبرگی ڈیویژنل ڈی آئی جی اجے بلوری ضلع پولیس کے سپرنٹنڈنٹ چن بسوانا ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیش میگھنوار، بیدر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیوانند گوڑا پاٹل، محکمہ پولیس کے افسران اور عملہ اور شاہین پٹیل ، ڈاکٹر چندرکانت ، نظام الدین محمد اصف وزڈم ، بلدیہ چیئرمین محمد غوث کے علاوہ عوامی نمائندے اس میٹنگ میں شریک رہے۔