اردو

urdu

ETV Bharat / state

Reading Preamble to Constitution کرناٹک میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آئین کی تمہید پڑھنا لازمی قرار - کرناٹک اسکولس کالجس میں آئین کی تمہید پڑھنا لازمی

کرناٹک حکومت نے اسکولوں، کالجوں میں آئین کی تمہید کو پڑھنا لازمی قرار دیا ہے۔ کرناٹک میں کانگریس حکومت نے سرکاری اور نجی دونوں طرح کے اسکولوں اور کالجوں کے لیے آئین کی تمہید کو ہر روز پڑھنا لازمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ Reading Preamble to Constitution now mandatory in Karnataka schools and colleges

کرناٹک میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آئین کی تمہید پڑھنا لازمی قرار
کرناٹک میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آئین کی تمہید پڑھنا لازمی قرار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 5:54 PM IST

کرناٹک میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آئین کی تمہید پڑھنا لازمی قرار

بنگلور: کرناٹک حکومت نے اسکولوں، کالجوں میں آئین کی تمہید کو پڑھنا لازمی قرار دیا ہے۔ کرناٹک میں کانگریس حکومت نے سرکاری اور نجی دونوں طرح کے اسکولوں اور کالجوں کے لیے آئین کی تمہید کو ہر روز پڑھنا لازمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بین الاقوامی یوم جمہوریت پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ کرناٹک اسمبلی میں تمہید پڑھی۔ ریاستی حکومت نے اسکول اور کالج کے طلباء کو ہندوستانی آئین کی تمہید پڑھانے کا ارادہ کیا ہے اور اس سلسلے میں حکام کو حکم جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Karnataka Unit کانگریس کرناٹک یونٹ کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کا امکان

سماجی بہبود کے وزیر مہادیوپا نے مختلف محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ ریاست کے تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلباء کے ذریعہ ہر روز تمہید کی تلاوت کو لازمی قرار دینے کا حکم جاری کریں. مہدیوپا نے کہا، "افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریاستی اسکولوں اور کالجوں میں ہر روز ہندوستانی آئین کی تمہید کو لازمی پڑھنے اور اس کی تشریح کا حکم دیں"۔

کرناٹک میں کانگریس حکومت نے سرکاری اور نجی دونوں طرح کے اسکولوں اور کالجوں میں آئین کی تمہید کو روزانہ پڑھنا لازمی قرار دیا ہے۔ کرناٹک کی کابینہ نے جون میں ہی اسکولوں اور کالجوں میں تمہید پڑھنے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد کابینہ نے ریاست کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں آئین کے تمہید کی تصویر لگانے کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details