کرناٹک میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے انسداد گئو کشی بل 2020 کو اپوزیشن کے پرزور احتجاج کے باوجود اسمبلی میں منظور کرلیا ہے۔
بی جے پی کے اس بل کو اسمبلی میں پیش کرنے کے طریقہ کار پر اپوزیشن نے سخت اعتراض کیا۔ اس بل کے متعلق نہ ہی بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں کوئی بات ہوئی اور نہ ہی اسمبلی میں ایجنڈا ہی رہا۔
اس کے باوجود وزیر برائے انیمل ہسبنڈری پربھو چوہان نے بل پیش کر دیا، جس سے ہنگامہ آرائی ہوئی اور بی جے پی نے بنا کسی بحث کے بل کو منظور کردیا جب کہ اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی سومیہ ریڈی نے کہا کہ انسداد گئو کشی بل 2020 کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسمبلی میں غیر جمہوری طریقے سے منظور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز اس قسم کی تاناشاہی کو برداشت نہیں کرینگے۔