بنگلور: کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف عرضی پر سپریم کورٹ نے آج فیصلہ سنایا ہے۔ تاہم بنچ میں شامل دو ججوں کی رائے ایک دوسرے سے مختلف تھی۔ جہاں جسٹس ہیمنت گپتا نے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھا، وہیں جسٹس سدھانشو دھولیا نے پابندی جاری رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کردیا۔ ایسے میں یہ معاملہ اب بڑی بنچ کو منتقل ہوگا۔
اس سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمٰن خان نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس سودھانشو دھولیہ کے موقوف پر اتفاق کا اظہار کیا۔ Reaction of former minister Rehman Khan on Hijab issue