ریاست کرناٹک کے ضلع بِیدر میں راشٹریہ بھاؤیہ ایکتا منچ نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس پریس کانفرنس میں 24 جنوری کو ہونے والے 'بھارت کی جمہوریت بچاؤ' نامی جلسہ کی تفصیلات فراہم کی گئی۔
اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ بھاؤیہ ایکتا منچ کے کارگزار صدر سید وحید لکھن نے کہا کہ 24 جنوری دوپہر تین بجے بمقام امبیڈکر سرکل پر سی اے اے، این آر سی، اور ین پی ار مخالف ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس کا عنوان 'سی اے اے ہٹاؤ بھارت کی جمہوریت کو بچاؤ'ہے۔
انہوں نے کہا جلسہ میں ملک کے مشہور و معروف سیاسی و غیر سیاسی قائدین خطاب کریں گے۔
سید وحید لکھن نے مزید کہا کے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر جیسے قوانین نے ہندوستانیوں کی زندگی اجیران بنادی ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے مزکورہ قوانین سے لوگوں کو خوف و افراتفری میں مبتلا کردیا ہے۔