بنگلور: کلیان کرناٹک کے بیدر شہر میں میونسپل کونسل کے انتخابات کو دو سال مکمل ہوچکے ہیں لیکن اب تک چیئرمن اور میئر کی تقرری عمل میں نہیں آئی، جس کی وجہ سے سویک ایمینٹیز بنیادی سہولیات کے کام ٹھپ پڑے ہیں حتیٰ کہ پانی کی سپلائی بھی درست نہیں ہوپارہی ہے، جس کی وجہ سے عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہے وہیں مقامی لوگ ان حالات میں مقامی قیادت کو نااہل قرار دے رہے ہیں۔ Bidar City Municipal Council
اس سلسلے میں شہر بیدر کی اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ مقامی رکن اسمبلی رحیم خان کی جانب سے بیدر میونسپل کونسل میں میئر اس لیے تقرر نہیں کیا جارہا ہے کہ یہ رحیم خان کی میئر کے ذریعے ابھرتی قیادت کو ختم کرنے کی سازش ہے۔ گزشتہ دنوں بیدر میں میئر کی تقرری کو لیکر ایک بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا گیا تھا جہاں لیڈران نے رکن اسمبلی رحیم خان کو موسٹ کرپٹیڈ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ رحیم خان کی جانب سے نہ صرف شہر میں جمہوریت کو بلکہ ابھرتی لیڈر شپ کو بھی ختم کیا جارہا ہے۔ احتجاج کے دوران وارننگ دی گئی کہ میئر کی تقرری نہ ہونے پر زبردست احتجاج کیا جائے گا۔