ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ گرمٹکل میں جن سینا کی جانب سے گاندھی میدان سے تحصیل دفتر تک ریلی نکالی گئی۔
اترپردیش کے ہاتھرس میں دلت لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے خلاف یہ ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر کرناٹک جن سینا کے صدر جاگیردار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے اترپردیش کے ہاتھرس میں پیش آئے شرمناک واقعے کے خلاف ایک میمورنڈم تحصیلدار گرمٹکل کو پیش کیا جس میں صدر جمہوریہ ہند سے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔'
انھوں نے کہا کہ ہاتھرس معاملے میں پیش آئے واقعہ میں شامل قصورواروں کو بخشا نہ جائے، ان قصورواروں کو سخت سزا دی جائے۔