بیدر:ضلع بیدر میں عالمی یوم ایڈز کے موقع پر معلوماتی پروگرام اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بیدر پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا نے کہا کہ ’’ریلی اور معلوماتی پروگرام لوگوں میں ایڈز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر کے دفتر ہال میں منعقدہ ورلڈ ایڈز ڈے (عالمی یوم ایڈز) کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایڈز ایک مہلک بیماری ہے اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں کام کرنے والے تمام عملہ سے کہا جاتا ہے کہ وہ مریضوں کا بہترین علاج کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔‘‘ Awareness Programme in Bidar on World AIDS Day
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر رتی کانت سوامی نے پروگرام کی صدارت کی اور کہا کہ ایچ آئی وی/ایڈز کو صفر پر لانے کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنا اور ماں سے بچے میں ایچ آئی وی کی منتقلی کو روکنے پر توجہ مرکوز کرنا بہت ضروری ہے۔ ڈسٹرکٹ ایڈز کنٹرول آفیسر ڈاکٹر سوامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایچ آئی وی مثبت کیسز میں کمی کی وجہ محکمہ صحت کے ڈاکٹرس اور عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے سرانجام دے رہے ہیں۔‘‘ World AIDS Day Awareness Programme held in Bidar