ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کے ایم ایس مل مصباح نگر رنگ روڈ کے قریب موجود حسین ایکان سینٹر کامپلکس میں واقع دوکانوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔بتایا گیا کہ بسم اللہ کیرانہ ہول سیل دوکان، اور کپڑوں کی دکان دیگر دکانوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔
اس موقع پر یہاں کے بسم اللہ کیرانہ ہول سیل دکان کے مالک ساجید پٹیل نے کہا کامپلکس کے اندار 42 دکانیں ہیں۔ ہر سال برسات کے موسم میں بارش کا سارا پانی دوکانوں کے اندار آجاتا ہے،جس سے یہاں کے دوکان مالکوں کو نقصان اٹھانا پڑھتا ہے۔ کئی مرتبہ اس کامپلکس کے مالک کو بتانے کے باوجود بھی اپنی ذمہ داری سے وہ انکار کر رہے ہیں۔