بیدر:کرناٹک کے شہر بیدر میں مسلسل بارش کی وجہ سے کئی مسائل پیش آ رہے ہیں پُلوں کا ٹوٹنا، سڑکوں پر دراڑیں پڑنا، بارش کی وجہ سے نالیوں میں کچرا جمع ہونا اور دیگر تکالیف عام شہریوں کے مسائل میں اضافہ کر رہی ہیں۔ Rain Damages Roads in Bidar
مسائل کو حل کرنے کے لئے اور حالات کا جائزہ لینے کے لئے رکن اسمبلی بیدر رحیم خانMLA Rahim Khan Visits Different Areas نے شہر کے مختلف بلدیاتی علاقوں کا دورہ کیا۔ بالخصوص وارڈ نمبر 35 میں منگل پیٹ کمان ،گاوان چوک مین روڈ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے بلدیہ اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے مسائل کو حل کرنے کی بات کہی۔