بیدر:راہل گاندھی 17 اپریل کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کا دورہ کریں گے۔ کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھر گے، سابق ریاستی وزیر اعلی سدارامیا سمیت ریاست کرناٹک کے کئی اہم سیاسی قائدین بھی اس اجلاس میں شریک کریں گے۔ بیدر ضلع کے تعلقہ بھالکی ایم ایل اے ایشور کھنڈرے نے کہا کہ وہ اس حلقہ میں کانگریس پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے لگاتار چوتھی بار جیتنے کی امید کے ساتھ پیر کو اپنا پر چہ نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔ انہوں نے پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پر چہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے صبح 11:30 بجے ہمنا آباد روڈ پر امر ہاسٹل کے سامنے کھلے میدان میں ایک بہت بڑا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جس میں کانگریس پارٹی لیڈر راہل گاندھی، اے آئی سی سی صدر ڈاکٹر ملیکار جن کھر گے، ریاستی انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا، سابق چیف منسٹر سدارامیا اور ریاست کرناٹک کے کانگریس پارٹی کے کئی اہم سیاسی قائدینن شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں تعلقہ کے کونے کونے سے تقریباً 25 ہزار بہی خواہ اور شائقین شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مندر میں خصوصی پو جا اور در شن کریں گے اور وہاں سے تمام مٹھوں میں مالا چڑھائیں گے اور کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں گزشتہ پندرہ سالوں سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ لوگ بی جے پی حکومت کی مہنگائی، بدعنوانی، آپس کی لڑائی سے تنگ آچکے ہیں اور ریاست کی عوام نے بی جے پی کو ریاست سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چنانچہ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاست میں دوبارہ بھاری اکثریت کے ساتھ کانگریس پارٹی کی حکومت بنے گی۔