کرناٹک کے اڈپی ضلع کے کونڈاپور میں سرکاری پری یونیورسٹی کالج میں حجاب پہنی طالبات کو گذشتہ کچھ دنوں سے داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور انہیں تعلیم حاصل کرنے سے روکا جارہا ہے۔
مسلم طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روکنے کے معاملہ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے آج راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ 'حجاب کی آڑ میں بھارت کی بیٹیوں کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ماں سرسوتی سب کو تعلیم دیتی ہیں اور وہ کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں کرتیں۔
وہیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حجاب پہننے پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں احکامات جاری کیے گئے ہیں۔